کراچی میں گزشتہ 1 سال کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک کے سب سے بڑے شہر میں ہزاروں وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں برس اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی تعداد 73 ہزار کے لگ بھگ رہی جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس جرائم میں اضافہ 11 فیصد رہا۔ شہریوں کو دن دہاڑے لوٹنے کے واقعات بڑھ گئے۔
اے این ایف کی کارروائی، بین الاقوامی منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار
قبل ازیں جنوری سے اکتوبر 2021 کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے 65 ہزار 901 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 2022 میں اسی عرصے کے دوران 72 ہزار 941 وارداتوں کو رپورٹ کیا گیا۔
صرف اکتوبر کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی 7 ہزار 789 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ موٹر سائیکل چوری کرنے اور چھیننے کے 5 ہزار 42 واقعات سامنے آئے۔ عوام 215 قیمتی گاڑیوں سے محروم ہوگئے۔ اکتوبر میں ہی 2 ہزار 232 موبائل فونز بھی چھین لیے گئے۔
شہرِ قائد میں رات کے وقت اسنیپ چیکنگ کی جاتی ہے جبکہ شاہین فورس کا قیام بھی اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے مفید رہا ہے تاہم گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ستمبر کے مقابلے میں زیادہ اسٹریٹ کرائمز رپورٹ کیے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








