پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 9 دسمبر 2025 کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق 24 قیراط ایک تولہ سونا 1,900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1,629 روپے کی کمی سے 378,825 روپے کی سطح پر آگیا۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,494 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 347,268 روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت مستحکم رہیں۔ 1 تولہ 24 قیراط چاندی 6,102 روپے جبکہ 24 قیراط کی حامل 10 گرام چاندی5,231 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر کی کمی سے 4,195 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 58.30 ڈالر پر مستحکم ہے
صدر آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق محمد قاسم شکار پوری نے کہا ہے کہ اس وقت سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے جو کہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک موقع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ سرمایہ کاری کرتے وقت عالمی مارکیٹ کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے تاکہ بہتر فیصلہ کیا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








