بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا وائٹ واش ہونے کے بعد دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی۔ آسٹریلیا نے ٹی 20 میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل کی سیریز کے پہلے میچ میں پاور پلے کے دوران 113 رنز بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کینگروز نے پہلے میچ میں میزبان اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹس سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کا دیا گیا 155رنز کا ہدف صرف 9اعشاریہ 4اوورز میں 3 وکٹس کے نقصان پر عبور کرلیا۔ اسی دوران آسٹریلیا نے پاور پلے میں سب سے زیادہ 113رنز بنائے۔ اس سے قبل کسی بھی ٹیم کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوسکا۔
کینگروز ٹیم کے بیٹر ہیڈلے نے 17 گیندوں پر 50 رنز مکمل کرلیے۔ آسٹریلین کھلاڑی نے مشترکہ ریکارڈ میں شراکت داری کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے 25گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز سے تاریخ رقم کردی، جس میں 5 چھکے اور 12چوکے شامل تھے۔
ٹیم کے کپتان مچل مارش نے 39 جبکہ جوش انگلس نے 27 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اپنے نام کی۔ مارک واٹ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹس کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








