لاہور: سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کانشانہ بنایا تھا، تاہم انہوں نے الزامات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں ثاقب نثار ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ہیں جس نے اپنے دور میں اہم مقدمات کے فیصلے کیے اور از خود نوٹس کے تحت بھی اصلاحات کیں۔ سابق چیف جسٹس نے خود پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
گزشتہ شب لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے والے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور اپنے وعدے کے مطابق ستمبر کے آغاز میں ہی پاکستان پہنچے ہیں۔ میڈیا میں سابق چیف جسٹس کو اہمیت اس لیے دی جارہی ہے کیونکہ ان پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی۔
ماضی میں اپنے فیصلوں کے باعث بھی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والے سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار گزشتہ شب جب لاہور ائیرپورٹ پر اترے تو میڈیا سے زیادہ تفصیل سے بات چیت نہ کی۔ انہوں نے مختصراً کہا کہ میں پاکستان آگیا ہوں۔ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، جواب نہیں دوں گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








