بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024سینیٹ میں پیش کرنیکی تجویز

تازہ ترین

تازہ ترین

بھنگ کنٹرول
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: حکومت کو بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 ایوانِ بالا سینیٹ میں پیش کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے جبکہ بل کی منظوری قومی اسمبلی سے لے لی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 کو سینیٹ میں پیش کرنے کی تجویز کے متعلق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ یہ قانون گزشتہ حکومت میں پیش کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں یہ قانون پیش کیے جانے کے بعد یہ طے کیا گیا تھا کہ بھنگ کی کاشت صرف ادویات میں استعمال کیلئے ہوگی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی 2024 کا بل اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے جو کہ وقت کا پابند بل ہے۔ واضح رہے کہ بھنگ کنٹرول اتھارٹی کا بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ 2 روز میں بل پر رپورٹ پیش کردی جائے۔ خیال رہے کہ بھنگ کنٹرول اور ریگولیٹری اتھارٹی سے بھی پہلے بھنگ کی کاشت کے منصوبے پی ٹی آئی دور میں شروع کیے گئے تھے۔

Related Posts