پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز سے شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز سے شکست
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز سے شکست

آسٹریلیا نے پرتھ میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 360 رنز سے با آسانی شکست دیدی۔

آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

آج میچ شروع کے بعد سے ہی قومی ٹیم دباؤ کا شکار رہی، جس کے باعث پوری ٹیم 450رنز کے تعاقب میں صرف 89 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

واضح رہے کہ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

13 ہزار انٹرنیشنل رنز: بابر اعظم پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts