پریتی زنٹا کی ہم شکل امریکی اداکارہ کی دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین نے امریکی اداکارہ ڈھونڈ لی۔

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان، عمران ہاشمی، انیل کپور، رنبیر سنگھ اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کے بعد اب پریتی زنٹا کی ہمشکل بھی تلاش کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر“فلم اپڈیٹس”کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاوْنٹ نے معروف امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی تصویر پوسٹ کی۔

امریکی اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اُلجھن میں ڈال دیا اور وہ تبصرے کرکے پوچھنے لگے کہ پریتی زنٹا کی تصویر کیوں پوسٹ کی جبکہ کچھ صارفین نے تو ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر امریکی اداکارہ کے بجائے پریتی زنٹا کو مبارکباد دی۔

کاجول اپنی نئی فلم میں کونسا انوکھا کردار نبھا رہی ہیں؟

ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے“فلم اپڈیٹس”نے اعلان کیا کہ“فلم‘کِلرز آف دی فلاور مون’کی اداکارہ للی گلیڈسٹون کو 2024 کے اسپرٹ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے”۔

Related Posts