کاجول اپنی نئی فلم میں کونسا انوکھا کردار نبھا رہی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنے کیریئر میں پہلی بار ڈراؤنی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کیلیے معاہدہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کاجول نے 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دشمن‘ کو کیریئر کی سب سے زیادہ ’خوفناک‘ قرار دیا تھا اور اب تقریباً تین دہائیوں بعد خود ایسے ہی ایک پروجیکٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔

فلم کی تیاری آئندہ سال جنوی میں شروع کی جائے گی،فلم کی تیاری آئندہ سال جنوی میں شروع کی جائے گی۔اجے دیوگن فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کا عنوان ’ماں‘ ہے جس کی ہدایت کاری وشال فوریا کریں گے۔

کاجول نے رومانوی سے لے کر تھرلر فلموں تک بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں کبھی ڈراؤنی فلم میں مرکزی کردار میں نہیں دیکھا گیا۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ جب ہدایت کار وشال فوریا نے کاجول سے ملاقات میں ’ماں‘ کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو وہ کافی متاثر ہوئیں اور فوراً اس کیلیے رضا مندی ظاہر کردی۔

دل تو بہت چاہا مگر شراب کے نزدیک نہیں گئی، شروتی ہاسن

فلم کی کہانی ایک ماں کے گرد گھومتی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ فلم کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا یا پھر کسی او ٹی ٹی پلیت فارم پر ریلیز کا جائے گا۔

Related Posts