دل تو بہت چاہا مگر شراب کے نزدیک نہیں گئی، شروتی ہاسن

تازہ ترین

تازہ ترین

دل تو بہت چاہا مگر شراب کے نزدیک نہیں گئی، شروتی ہاسن
دل تو بہت چاہا مگر شراب کے نزدیک نہیں گئی، شروتی ہاسن

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ شراب اُن کے لیے ایک بڑی چیز ہے اور اُن کی زندگی میں ایک ایسا موڑ بھی آیا تھا جب اُن کا دل چاہتا تھا کہ وہ بھی شراب پئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شروتی ہاسن نے شراب نوشی سے متعلق کچھ اہم باتیں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ آٹھ برس سے کافی پُرسکون ہوں، میری زندگی میں کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن ماضی میں کچھ حالات ایسے بھی آئے جب میرا دل چاہا کہ میں شراب نوشی کروں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں خود کو اُن لوگوں سے دور رکھا جو مجھے مسلسل پارٹی کرنے کا مشورہ دیتے تھے کیونکہ پارٹی کے دوران شراب نوشی کرنے والے لوگوں کو برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

شروتی ہاسن نے کہا کہ میں کبھی بھی منشیات یا شراب نوشی کرنے والوں میں سے نہیں تھی لیکن شراب میری زندگی میں ایک بڑی چیز تھی، میں ہمیشہ سے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شراب پینا چاہتی تھی لیکن میں خود پر قابو کیا۔

Related Posts