بے قابو ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

بے قابو ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق، 3زخمی
بے قابو ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں ایک تیز رفتار ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گھر میں جا گھسا، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق، 3زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گھر میں گھس گیا۔جس کے سبب یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا ایک شخص واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی افراد اور جاں بحق ہونے والے شخص کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واٹر ٹینکر کے گھر میں گھسنے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان میں اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن اپلائی کیسے کیا جاسکتا ہے؟

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts