آسٹریلیا ویمنز نے پاکستان کو 107 رنز سے دھول چٹا دی، بیتھ مونی کی شاندار سنچری

تازہ ترین

تازہ ترین

سنچری میکر ہیتھ مونی، عالمی میڈیا

آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے کولمبو میں بدھ کے روز کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے میچ میں پاکستان کو 107 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا ویمن نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ اننگز کی اسٹار کھلاڑی بیتھ مونی رہیں جنہوں نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا، جبکہ الانا کنگ 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

کپتان ایلیسا ہیلی نے 20 رنز کا اضافہ کیا، تاہم باقی بیٹرز پاکستانی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔

GettyImages-2239941562
گیٹی امیجز

Related Posts