آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے سال کے آغاز میں پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے دورہ کرے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا گزشتہ دورہ 2022 میں کامیاب رہا اور اس بار بھی مثبت توقعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے اور مستقبل میں مزید سیریز کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔
گرین برگ نے بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کی خواہش بھی ظاہر کی، اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو مدعو کرنا لیگ اور شائقین دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی کہ بی بی ایل کے آئندہ سیزن میں کچھ سرکردہ پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








