جیو ٹی وی کے ڈرامہ “من مست ملنگ” پر ناظرین کا شدید ردعمل، پابندی کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل من مست ملنگ کو حالیہ اقساط میں دکھائے گئے رومانوی مناظر پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خاص طور پر دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے درمیان فلمائے گئے بیڈروم اور زبردستی ہنی مون جیسے مناظر نے ناظرین کو برہم کر دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

یہ ڈرامہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جو اس سے قبل تیرے بن جیسے سپر ہٹ ڈرامے سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔

ڈرامے کی کہانی کبیر خان کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار دانش تیمور ادا کر رہے ہیں۔ کہانی میں کبیر ایک واقعے میں ریحا (سحر ہاشمی) کی والدہ کو حادثاتی طور پر قتل کر دیتا ہے، جس کے بعد دونوں خاندان دشمن بن جاتے ہیں۔ حالانکہ کبیر اور ریحا بچپن کے منگیتر ہوتے ہیں، مگر خاندانی دشمنی کی وجہ سے ایک دوسرے کے مخالف بن جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Md Bayazid Islam (@bayazid621)

یوٹیوب پر اس ڈرامے کو اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، اور یہ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ تاہم، حالیہ اقساط میں پیش کیے گئے بولڈ مناظر کو “غیراخلاقی” اور “خاندانی اقدار کے منافی” قرار دیا جا رہا ہے۔

ناظرین نے پیمرا سے فوری کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مواد پر سخت پابندی عائد کی جائے تاکہ خاندانی تفریح کے نام پر غیر ضروری رومانوی مناظر کو فروغ نہ دیا جا سکے۔

Related Posts