آسٹریلین کرکٹر میتھیو ہیڈن کی بیٹی گریس کے جلوے؛ کرکٹ گراؤنڈ کا منظر ہی بدل ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

آسٹریلیا کے معروف سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن کی بیٹی گریس ہیڈن ان دنوں دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 میں اپنی شاندار اینکرنگ اور دلکش انداز کی بدولت شہ سرخیوں میں ہیں وہ اپنے پرجوش انداز اور منفرد اسٹائل سے ناظرین کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

گریس نے نہ صرف ڈی پی ایل بلکہ آئی پی ایل 2025 میں بھی اسٹار اسپورٹس کے ساتھ کمنٹری کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے دہلی کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اپنے فیشن ایبل لُک اور پروفیشنل انداز سے سب کی توجہ حاصل کی۔ وہ اپنے والد میتھیو ہیڈن کی شاندار کرکٹ وراثت کو میدان سے باہر ایک نئے رنگ میں پیش کر رہی ہیں۔

 گریس ہیڈن دہلی پریمیئر لیگ 2025 کی اینکر کے طور پر سرخیوں میں ہیں۔ وہ اس وقت کھیلے جا رہے ڈی پی ایل میں اینکرسرچ میں چھائی ہوئی ہیں۔

گریس کی سوشل میڈیا پر موجودگی بھی کم قابلِ ذکر نہیں۔ اٹلی میں چھٹیوں کے دوران ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی جس کی وجہ سے وہ کرکٹ پریزنٹیشن کے ساتھ ساتھ لائف اسٹائل آئیکن کے طور پر بھی ابھریں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز، جن میں وہ اپنے بوائے فرینڈ ولسن سٹیتھم کے ساتھ چھٹیاں مناتی نظر آئیں، نے بھی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

 بوائے فرینڈ ولسن سٹیتھم کے ساتھ چھٹیاں منانے والی گریس کی تصویر بھی میڈیا حلقوں میں سرخیاں بنیں۔

گریس کی دوستی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ بھی سرخیوں میں رہی۔ ان کی ایک کار ڈرائیو کی ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔ گریس کی موجودگی نے آئی پی ایل کے دوران ناظرین کو مسحور کیا جس کی بدولت وہ 2025 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خواتین کرکٹ اینکرز میں شامل ہوگئیں۔

 لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر سے ان کی دوستی ہے۔ ان کی کار ڈرائیو کی ویڈیو بھی سرخیوں میں رہی ۔

دہلی پریمیئر لیگ میں گریس نہ صرف اپنی اینکرنگ سے بلکہ اپنے فیشن سینس سے بھی نئے رجحانات قائم کر رہی ہیں۔ ان کی خوبصورتی اور کرکٹ کے بارے میں گہری سمجھ نے انہیں مداحوں کے لیے ایک مقناطیسی شخصیت بنا دیا ہے۔ گریس ہیڈن بلاشبہ 2025 کے کرکٹ پریزنٹیشن کے منظرنامے میں ایک نمایاں نام ہیں۔

Related Posts