آسٹریلوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس ویکسین کی پری کلینکل جانچ شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Australian scientists begin pre-clinical testing for coronavirus vaccines

سڈنی: آسٹریلوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے دو ویکسینزکی پری کلینکل جانچ شروع کردی ہے،کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ویکسینز کی جانب میں تقریباً 3 ماہ کا وقت لگے گا۔

سی ایس آئی آر او کے ڈائریکٹر روب گرین فیل نے کہا ہے کہ سال کے آخر سے قبل کوئی بھی ویکسین عوام کو دستیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم 18 ماہ میں عام صارفین کو ویکسین کی فراہمی کے لئے ویکسین کی فراہمی کیلئے پرامید ہیں کیونکہ ہمارے پاس بہت سارے تکنیکی چیلنجز ہیں جن کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایک ماہ میں کورونا وائرس کی دوا تیار کرلیں گے۔روسی ماہرین کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ سائنسدان ایک قابل ذکررفتار سے کام کر رہے ہیں۔ تقریبا آٹھ ہفتوں میں پری کلینکل جانچ کے مرحلے پرپہنچنا بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ یہ ایک ایسا عمل جس میں عام طور پر دو سال لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دومیں سے ایک ویکسین کی انسانی آزمائشیں اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے آغازمیں شروع ہوں گی۔

Related Posts