آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتھن لیون نے اتوار کے روز اپنی گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کرلی ہے۔
آسٹریلوی اسپنر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے موقع پر انہوں نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ میں پہن رکھا ہے جبکہ انکی دلہن نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، دونوں تصویر میں انتہائی دلکش نظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’مسٹر اینڈ مسز‘۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ نیتھن لیون آخری بار سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔ 34 سالہ آف اسپنر نے 141 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 468 وکٹیں حاصل کی ہیں۔