مالی سال 2021-22، حکومت نے 19.7 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: مالی سال 2021-22ء میں حکومتِ پاکستان نے19.7 ارب ڈالر کے ریکارڈ غیرملکی قرضے لیے جبکہ حاصل کردہ غیرملکی قرضوں کا حجم مالی سال 2020-21ء کے مقابلے میں 27 سے فیصد زائد رہا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور شہباز شریف کی حکومتوں نے گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 19.7 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے۔ بیرونی قرضوں کا حجم مالی سال 2020-21ء میں حاصل کردہ قرضوں سے 4.2 ارب ڈالر یا 27 فیصد سے زائد رہا۔

وزارت اقتصادی امور کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں 16.7 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیا میں مسافر بس پُل سے نیچے جاگری، 34 افراد ہلاک، 14 زخمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں انتہائی مہنگے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے عوض 2 ارب ڈالر آئے جب کہ آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کا قرض موصول ہوا۔

رپورٹ کے مطابق نئے غیرملکی قرضوں کا 82 فیصد بجٹ خسارہ پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے لیا گیا۔ باقی 18 فیصد ( 2.5 ارب ڈالر) ترقیاتی منصوبوں اور فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبوں کے لیے حاصل کیا گیا۔ تقریباً 20 ارب ڈالر کے قرضوں میں سے 15 ارب ڈالر عمران خان کے دور میں حاصل کیے گئے۔

Related Posts