کسی بھی زحمت سے بچنے کیلئے جان لیں، نادرا آفسز کے نئے اوقات کار اور چھٹیوں کا مکمل شیڈول

تازہ ترین

تازہ ترین

نادرا آفس
نادرا آفس، فائل فوٹو

عید تعطیلات کے بعد نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

نادرا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے نادرا رجسٹریشن سینٹر (سنگل شفٹ) کے دفتری اوقات پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر (سنگل شفٹ) کے لیے پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

May be an image of text

اسی طرح ڈبل شفٹ میں کام کرنے والے نادرا دفاتر میں پیر سے جمعہ اور ہفتے کے روز (اگر سینٹر ہفتے کو کھلا ہو تو) پہلی شفٹ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جب کہ شام کی شفٹ کے اوقات کار سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔

ہفتے میں ساتوں دن کام کرنے والے نادرا میگا سینٹرز میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک، دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک اور تیسری شفٹ رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک ہو گی۔

نادرا میگا سینٹرز میں جمعہ کے روز دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک نماز جمعہ کے لیے وقفہ ہوگا۔

Related Posts