صدر کا قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے گریز، اب کیا ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سمری ملنے کے باوجود ایوان صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے گریز نے سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر تناؤ پیدا کر دیا ہے۔

صدر عارف علوی کو چار دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی، تاہم صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری پر اب تک دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ صدر مملکت کا موقف ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ صدر عارف علوی نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی صرف زبانی طور پر ان کا موقف سامنے آیا ہے۔

نگران وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 91 کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدراجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہوجائے گا اور  29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔

Related Posts