کوہلو میں بی ایل اے کے کئی دہشت گرد پر اسرار حملے میں ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) سے ہے۔

لیویز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بی ایل اے کے شر پسندوں کو کس نے ہلاک کر دیا ہے۔ 

مسلح تنظیموں کے درمیان اس طرح کے واقعات عام طور پر سامنے آتے رہتے ہیں جو ان کے اندرونی اختلافات کا شاخسانہ ہوتے ہیں۔

آپس میں اختلافات حد سے بڑھ جاتے ہیں تو تنظیموں کے مختلف گروپس آپس میں ایک دوسرے کیخلاف ہتھیار اٹھالیتے ہیں۔

ایسا بھی ہوتا ہے کہ مختلف تنظیمیں آپس میں بسا اوقات مفادات کے ٹکراؤ کے نتیجے میں مسلح تصادم کی راہ اختیار کرلیتی ہیں۔

مختلف تنظیموں کے درمیان اس طرح کے تصادم کا ایک سبب ایک دوسرے کے علاقوں میں مداخلت بھی ہوتا ہے۔

سیکورٹی حکام کاہان میں پیش آئے اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، جس کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

Related Posts