اداکارہ عائشہ عمر نے ٹک ٹاک جوائن کرلی، رقص کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ عائشہ عمر نے ٹک ٹاک جوائن کرلی، رقص کی ویڈیو وائرل
اداکارہ عائشہ عمر نے ٹک ٹاک جوائن کرلی، رقص کی ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے جس پر بنائی گئی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ میں بالآخر ٹک ٹاک کا حصہ بن گئی ہوں۔ اگر مجھے ٹک ٹاک پر تلاش کرنا ہے تو اسٹوریز دیکھئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سفر کے دوران ضرورت کی ہر چیز ساتھ رکھنے کی عادی ہوں۔عائشہ عمر

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ٹک ٹاک پر بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کے گیت پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک کو جنون نہ بنائیں

ماضی میں عائشہ عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو اپنا جنون مت بنائیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ 2 کم عمر لڑکے ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

آج سے کم و بیش 2 برس قبل جون 2020 میں اداکارہ عائشہ عمر کا تمام ٹک ٹاک صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کچھ کرنا ہی ہے تو اپنی زندگی کا دھیان رکھیں۔ 

Related Posts