فرحان سعید اور ثنا جاوید ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

فرحان سعید اور ثنا جاوید ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئینگے
فرحان سعید اور ثنا جاوید ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئینگے

گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے فرحان سعید ڈرامہ سیریل ‘کالا ڈوریا’ میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئینگے جس کی کاسٹ میں اداکارہ ثنا جاوید بھی شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘کالا ڈوریا’ صائمہ اکرم چوہدری کی تحریر کردہ ہے جس کے ہدایت کار امین اقبال ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فرحان سعید اور ثنا جاوید ڈرامے ’کالا ڈوریا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے بعدازاں حالات کچھ ایسے بدل گئے کہ فرحان سعید کی جگہ عثمان مختار نے لے لی تھی تاہم اب فرحان سعید دوبارہ ڈرامے میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ عثمان مختار اب اس کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مس یونیورس ہرناز سندھو بھی حجاب کی حمایت میں سامنے آگئیں

حال ہی میں ایک نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ہدایت کار امین اقبال نے ڈرامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوبصورت فیملی ڈرامہ ہے،اس ڈرامے کے دوران مجھے فرحان سعید اور ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کیلئے میں بہت خوش ہوں اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب میں ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کام کرونگا۔

Related Posts