اداکارہ عائزہ خان میک اپ کیے بغیر نئے سال 2021ء کے انتظار میں مصروف

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ عائزہ خان میک اپ کیے بغیر نئے سال 2021ء کے انتظار میں مصروف
اداکارہ عائزہ خان میک اپ کیے بغیر نئے سال 2021ء کے انتظار میں مصروف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ عائزہ خان میک اپ کیے بغیر ہی نئے سال 2021ء کے انتظار میں مصروف ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائزہ خان نے میک اپ کیے بغیر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں سن 2021ء کا انتظار کر رہی ہوں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردِ عمل سامنے آیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ نیا کورونا وائرس بھی نئے سال یعنی 2021ء کا انتظار کر رہا ہے، جبکہ دیگر صارفین نے عائزہ خان کی تازہ ترین تصویر کی تعریف کی۔ اب تک تصویر کو 26 ہزار سے زائد صارفین پسند کر چکے ہیں جبکہ انسٹا گرام پر عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 78 لاکھ ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یاد رہے کہ اِس سے قبل ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی کامیابی کے بعد ڈرامہ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک کے حوالے سے مداح کوئی بھی بات سننے کرنے تیار نہیں تھے، حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے ایسرا بلجیک کو اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دیا جس پر مداحوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اداکارہ عائزہ خان نے 9 روز قبل سوشل میڈیا پر ریما خان اور ایسرا بلجیک کی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ایسرا بلجیک ریما خان جیسی لگتی ہیں۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان نے ریما کو حلیمہ سلطان سے ملادیا، مداح برس پڑے

Related Posts