آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم ڈریم گرل 2 ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور اداکارہ اننیا پانڈے کی فلم ڈریم گرل 2 آج میں ریلیز ہوگئی ہے۔

یہ فلم ’ڈریم گرل‘ کا سیکوئل ہے جو 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، ہدایت کار راج شاندلیا کی ڈریم گرل (2019) کا شمار ماضی کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔

لیکن اس فلم کا سیکوئل اداکار آیوشمان کھرانہ کے لئے بہت مختلف ثابت ہوا ہے جسے ناقدین نے بے حد مزاحیہ قرار دیا گیا ہے جو کہ 1990 کی دہائی کی ڈیوڈ دھون اور گووندا فلموں میں پایا جاتا تھا۔

فلم کے سیکوئل ڈریم گرل 2 کی توقعات بھی کافی زیادہ ہیں اور اس کا اندازہ فلم کی اچھی ایڈوانس بکنگ سے لگایا جاسکتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں آیوشمان کھرانہ، اننیا پانڈے، پریش راول، سیما پاہوا اور انو کپور شامل ہیں۔

Related Posts