اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان کی صحت خراب ہورہی ہے۔
سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشکلات اور تاخیر کے باعث عمران خان سے 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جدوجہد، ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔ دوران قید عمران خان کا وزن بھی کم ہوا ہے۔
شاہ محمود قریشی مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ 70 سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








