عائزہ خان اور وہاج علی ڈرامہ سیریل ’میں‘ کی فی قسط کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو مشہور اداکار عائزہ خان اور وہاج علی اس وقت اے آروائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ کی کہانی محبت اور رومانس پر مشتمل ہے۔ بدر محمود کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کو زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا ہے، چونکہ اب پاکستانی ڈراموں کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملتی ہے اسی لئے اب اداکاروں کی جانب سے ڈراموں کیلئے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

سیاست پی کے کی جانب سے شیئر کی گئی اطلاعات کے مطابق وہاج علی نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کی فی قسط کے تقریباََ ڈھائی لاکھ وصول کیے تھے جس میں انہوں نے مرتسم کا کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں اداکاری کرنے کیلئے 3 لاکھ سے زیادہ معاوضہ لے رہے ہیں جبکہ عائزہ خان انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے وہ ڈراموں میں اداکاری کرنے کیلئے بھاری بھرکم معاوضہ لیتی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ عائزہ خان ماضی میں ڈرامے کی فی قسط کے 5.6 لاکھ وصول کرتی تھیں تاہم اب انہوں نے بھی اپنی فیس بڑھادی ہے۔

Related Posts