ٹائیگر شروف کی ایکشن فلم باغی 4 او ٹی ٹی پر ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

Baaghi 4 released on OTT: All You Need to Know
ONLINE

ممبئی: ٹائیگر شروف کی ایکشن سے بھرپور فلم باغی 4 اب ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کر دی گئی ہے، جو سنیما گھروں میں نمائش کے بعد آن لائن دستیاب ہو چکی ہے۔

فلم کی اسٹریمنگ آج جمعہ، 17 اکتوبر 2025 سے شروع ہو گئی ہے۔ ابتدا میں یہ فلم فیس دے کر دستیاب ہے جبکہ 31 اکتوبر 2025 سے پرائم ویڈیو کے سبسکرائبرز اسے مفت میں دیکھ سکیں گے۔

یہ فلم 5 ستمبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار میں سنجے دت بطور ولن نظر آتے ہیں جبکہ سونم باجوہ اور سابقہ مس یونیورس ہرناز سندھو نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

ہدایت کار اے ہرشا نے اس فلم کے ذریعے اپنی پہلی ہندی فلم ڈائریکشن کا تجربہ کیا ہے۔

فلم کی کہانی رونی (ٹائیگر شروف) کے گرد گھومتی ہے، جو ایک خوفناک ٹرین حادثے میں بچ جانے کے بعد یادداشت کھو بیٹھتا ہے۔

 

اس کے بعد اسے ایک ایسی عورت کے متعلق وہم و خیالات آنے لگتے ہیں جس کے وجود سے ہر کوئی انکار کرتا ہے۔ سسپنس سے بھرپور کہانی ایک تاریک سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔

یہ فلم پچھلے حصوں کے مقابلے میں زیادہ پُرتشدد، شدید ایکشن اور نفسیاتی سسپنس پر مبنی ہے، اور اسے اے ریٹیڈ تھرلر قرار دیا گیا ہے۔

ریلیز سے قبل فلم کے لیے خاصا چرچا رہا مگر باکس آفس پر کارکردگی اوسط رہی، فلم نے تقریباً 77اعشاریہ 67 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ بجٹ 80 کروڑ روپے تھا۔

اب او ٹی ٹی ریلیز سے امید ہے کہ یہ فلم وسیع ناظرین تک پہنچ کر بہتر پذیرائی حاصل کرے گی۔

Related Posts