انفرادی کارکردگی کچھ نہیں ہوتی، جیت ٹیم ورک سے ملتی ہے۔بابراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

انفرادی کارکردگی کچھ نہیں ہوتی، جیت ٹیم ورک سے ملتی ہے۔بابراعظم
انفرادی کارکردگی کچھ نہیں ہوتی، جیت ٹیم ورک سے ملتی ہے۔بابراعظم

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انفرادی کارکردگی کچھ نہیں ہوتی، جیت ٹیم ورک سے ملتی ہے  جبکہ ہم ٹی 20 کی طرح ٹیسٹ میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے پری سیریز ورچؤل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں 100 فیصد پرفارمنس دے گی۔ ہمارا ہر کھلاڑی 100 فیصد کارکردگی کی کوشش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کیلئے تیار، ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردارہوگئے

ٹیم پرفارمنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب ایک ٹیم کو مسلسل کھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے تو اس سے تسلسل پیدا ہوتا ہے۔ انفرادی کارکردگی کی کوئی اہمیت نہیں، جیت ٹیم ورک سے ملتی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار بالرز ہیں جو ٹیم کیلئے سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ بنگلہ دیشی نوجوان ٹیم اچھا پرفارم کرنے کی اہل ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کنڈیشنز مشکل ہیں، میزبان ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے۔ ہماری بیٹنگ لائن بھی تجربہ کار ہے۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ بنگلہ دیش ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اظہر علی اور فواد عالم سمیت دیگر کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔ ٹیسٹ پلیئرز سیزن کھیل کر اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ کوشش ہوگی جیت کا تسلسل برقرار رکھیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہوتی ہے، اس لیے ٹیسٹ میچز ہمیشہ اہم ہوتے ہیں۔ ہم ڈھائی مہینے سے وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے تھے۔ جتنی جلدی ٹیسٹ کیلئے تیار ہوجائیں، اتنا ہی اچھا ہوگا۔ محنت کر رہا ہوں تاکہ ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کرسکوں۔ 

Related Posts