جنوبی کوریا نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری میں بھرپور ترقی کی ہے، نیٹ فلکس کی کورین سیریز ہیل باؤنڈ کی مقبولیت نے اسکوئڈ گیم سمیت دیگر متعدد سلسلوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بنیادی طور پر ہیل باؤنڈ ایک ایسی خوفناک سیریز ہے جس میں لوگوں کو اپنی آنے والی موت کے اعلانات موصول ہونے لگتے ہیں۔ سیریز کے پہلے سیزن میں اس کی 6 اقساط کے دوران کئی مختلف مرکزی کردار شامل رہے۔
ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کے نئے پوسٹر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی پہلی تنخواہ بتا کر مداحوں کو حیران کردیا

رواں برس ستمبر میں ریلیز کی گئی اسکوئڈ گیم کی طرح ہیل باؤنڈ کے بھی دنیا بھر میں ناظرین و سامعین موجود ہیں جو 71 مختلف ممالک میں نیٹ فلکس کے سب سے زیادہ مشہور سلسلوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ آئیے ہیل باؤنڈ سیریز کا مطالعہ کرتے ہیں:
نئے سیزن کا اعلان

تاحال نیٹ فلکس سیریز نے یہ اعلان نہیں کیا کہ ہیل باؤنڈ کا دوسرا سیزن پیش کیا جائے گا یا نہیں، تاہم یہ بات واضح ہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہیل باؤنڈ کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔
کرداروں کی واپسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








