میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ جیتنے کیلئے قومی ٹیم 100 فیصد کوشش کرے گی جبکہ سہ فریقی سیریز بھی اہمیت کی حامل تھی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میلبرن میں کپتانوں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ ہم بھی انجوائے کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز پاکستان کیلئے اچھی رہی۔
بابر اعظم اور کیوی کپتان کی ایک ہی پرواز میں آسٹریلیا آمد
پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ سے قبل کافی مدد ملی۔ کوشش ہوگی کہ یہی مومینٹم ورلڈ کپ میں بھی رہے۔ آخری2 میچز میں مڈل آرڈر نے بھی اچھی پرفارمنس دی۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل بطور ٹیم اعتماد ملا۔ شاداب اور نواز کی پرفارمنس ٹیم کیلئے نیک شگون ہے۔ پاکستان کی موجودہ فاسٹ بولنگ بھی تگڑی ہے۔ شاہین کے آنے سے بولنگ مزید مضبوط ہوگی۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حارث رؤوف نے ڈیتھ اوور میں جس طرح بولنگ کی، وہ کافی اچھی ہے۔ ورلڈ کپ ہمارے بولرز کیلئے دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے آگہی دینے کا اچھا موقع ہے۔کوشش ہوگی کہ بھارت کے خلاف میچ میں اپنا 100 فیصد دیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








