ممبئی: معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور نے جب سے اپنی آنے والی فلم ‘ناگن’ کے حوالے سے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے تب سے سرخیوں میں ہے۔
حال ہی میں انہوں نے فلم عاشقی 2میں زبردست اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا، مگر اب وہ نکھل دویدی کی فلم میں ناگن کا کردار ادا کریں گی۔
اس بات کی گونج سنائی دے رہی ہے کہ بڑے پروجیکٹ اور فلم انڈسٹری کی موجودہ مندی کی صورتحال کی وجہ سے فلم کو روک دیا گیا ہے۔
یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فلم ناگن تاخیر کی اصل وجہ اس کا بڑا بجٹ ہے، جس کے باعث فلم ساز پریشان ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم کو رواں سال موسم گرما میں پیش کیا جانا تھامگر بالی ووڈ میں موجودہ مارکیٹ کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ اندونی ذرائع کے مطابق ”ناگن ایک VFX والی فلم ہے جسے بڑے بجٹ میں بنایا جانا تھا۔
فلم ساز مارکیٹ میں موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے کو روکنا چاہتے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بعد میں نظرثانی کریں گے۔
جیسے ہی ان اطلاعات نے زور پکڑا، پروڈیوسر نکھل دویدی نے اپنی فلم کے تاخیر سے آنے پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ایسی تمام افواہوں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
انہوں نے اس حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ناگن کو روکا نہیں گیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلم کافی حد تک پائپ لائن میں ہے اور وہ جلد ہی اس حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کریں گے۔
شردھا کپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس طرح کا کردار ادا کرنا ان کے لیے بے حد خوشی کی بات ہے جس کی جڑیں ہندوستانی روایتی لوک داستانوں سے جڑی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:نیو پلیکس اور سنی پلیکس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیوں نہیں دکھائی جارہی؟ جانئے
یہ پروجیکٹ شردھا کپور کی واپسی کویادگار بنا دے گا، کیونکہ وہ آخری بار 2020 میں ریلیز ہونے والی ایکشنر باغی 3 میں ٹائیگر شروف کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








