پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے اپنے کپتان بابر اعظم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اس سے قبل اطلاعات آرہی تھی کہ بابر اعظم پشاور زلمی سے ر اہیں جدا کرلیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے اپنے کپتان بابر اعظم برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم صائم ایوب اب مزید پشاور زلمی کا حصہ نہیں رہے انہیں ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہورہی تھی کہ بابر اعظم پشاور زلمی چھوڑ کر حیدرآباد کنگز مین میں شامل ہونے جا رہے ہیں جہاں انہیں کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے ریٹینشن کی فہرست کو حتمی شکل دے دی جس پر کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔اسلام آباد یونائٹیڈ کو شاداب خان کی خدمات برقرار رکھنے کے لیے نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، محمد نواز اور عماد وسیم کو چھوڑنا ہوگا جبکہ لاہور قلندرز کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ساتھ رکھتے ہوئے فخر زمان اور حارث رﺅف کی خدمات سے محرومی پر مجبور ہوں گے۔
کراچی کنگز پلاٹینیم کیٹیگری میں واحد پلیئر حسن علی اور ملتان سلطانز محمد رضوان کو ساتھ رکھ سکیں گے۔
پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری سے ایک، ایک کھلاڑی ریٹین کیا جا سکے گا۔ پہلے ٹیمیں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈرز یا رائٹ ٹو میچ سے زیادہ اسٹارز کو اپنے پاس برقرار رکھ لیتی تھیں اب یہ سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اس وجہ سے ہر ٹیم اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








