جنوبی پنجاب کے ایک نوجوان مزدور محمد عمران سوشل میڈیا پر راتوں رات مشہور ہو گئے ہیں کیونکہ ان کی شکل پاکستان کے کرکٹ اسٹار بابر اعظم سے انتہائی مشابہت رکھتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمران کے دوستوں نے ان کی ویڈیو آن لائن اپلوڈ کی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔ عمران جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے گاؤں کے رہائشی ہیں اور مزدوری کرنے کے لیے گھر چھوڑ کر لاہور آئے تھے، انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ ان کی شکل لوگوں کی توجہ حاصل کر لے گی۔
ایک مقامی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران نے کہا کہ گاؤں والے اکثر انہیں بتاتے رہتے تھے کہ وہ بابر اعظم جیسے دکھتے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی یقین نہیں کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ لاہور آنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ وہ بالکل صحیح کہتے تھے۔
نوجوان نے بتایا کہ انہیں اس بات پر بہت افسوس ہوا کہ بابر اعظم کو حال ہی میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ مجھے بابر بھائی کی وجہ سے پہچانتے ہیں، عمران نے کہا کہ وہ کرکٹ کے سپر اسٹار سے اپنی مشابہت کی وجہ سے حاصل ہونے والی غیر متوقع شہرت کو خوشی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








