لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے سے قبل بیان جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔
As we head for the World Cup, we seek prayers of all the Pakistan cricket team fans and well-wishers. I am certain that you will continue to extend your support and love, which you have always done.
Pakistan Zindabad ???????? pic.twitter.com/ZiMJIfCBfd
— Babar Azam (@babarazam258) September 27, 2023
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم لاہور سے دبئی پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم سہ پہر میں حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہو گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








