کچے کے علاقے میں راکٹ کا گولہ پھٹ گیا، بچوں سمیت 8افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع خیبر تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید
ضلع خیبر تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے میں راکٹ کا گولہ پھٹ جانے کے باعث 5بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راکٹ کا گولہ کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں واقع کچے کے علاقے گھوڑا گھاٹ میں پھٹا جس کے نتیجے میں 8افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 5افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام

کندھ کوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو زرعی زمین سے ملنے والا گولا گھر پر لے جانے کے بعد پھٹ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارطلب کر لیے گئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کچے کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس پر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ راکٹ لانچر گوٹھ میں کیسے پہنچا؟ کیا کچے میں اسلحے کی کھیپ کو اسمگل کیا جارہا تھا؟ کیا ڈکیتوں کے سہولت کار گوٹھ میں موجود ہیں؟

وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کو آئی جی سندھ کی جانب سے مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں روپوش ڈاکوؤں کے پاس جدید ترین اسلحہ موجود ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال ان پر قابو نہیں پاسکے۔ 

Related Posts