غیر معیاری آنکھوں کے انجیکشن کی فروخت میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

فیصل آباد: مریضوں کو ناقص اور غیر معیاری آنکھوں کے انجیکشن فروخت کرنے میں ملوث مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عاصم خالد فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل بھی پولیس نے انجیکشن اسکینڈل میں ملوث ایک ملزم بلال رشید کو عارف والا سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نجی اسپتال میں اویسٹین کی وائل سے انجیکشن تیار کرتا تھا، ملزم غیر رجسٹرڈ، غیرلائسنس یافتہ انجیکشن سپلائی کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

لکی مروت جیل، پولیس چوکی اور تھانے پر دہشت گردوں کے حملے ناکام

انجیکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کئے جاتے تھے۔

گزشتہ روز ڈاکٹر جمال ناصر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے ناقص انجیکشن کے 68 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجیکشن اسکینڈل میں فرانزک لیبارٹری کی خدمت لی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پانچ کمیٹیاں بنادی ہیں جو جلد معاملے کی تہہ تک پہنچیں گی، انجیکشن غیرمعیاری نہیں، اس کے پانچ سالہ اثرات جانچنے کے بعد لائسنس جاری کریں گے۔

Related Posts