اسلام آباد: ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 05 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے نے مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے، جس کی سماعت نیپرا اتھارٹی 5 جولائی کو کرے گی۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔
وزیراعظم نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے
خیال رہے کہ اگر بجلی کی قیمت بڑھائی گئی تو کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 78 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک کی درخواست پر بھی 5 جولائی کو نیپرا میں سماعت ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








