’محمد‘ دنیا کا مقبول ترین نام بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا بھر میں لوگوں کا سب سے زیادہ رکھے جانے والا پہلا نام محمد ہے۔

گلوبل انڈیکس نے دنیا میں سب سے زیادہ رکھے جانے والے ناموں کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق محمد دنیا کا مقبول ترین نام ہے، ایک اندازے کے مطابق 133,349,300 لوگ اس نام کے حامل ہیں، ماریہ 61,134,526 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد نوشی 55,898,624 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جاری کردہ فہرست میں شامل دیگر مشہور ناموں میں جوز، وی، احمد، یان، علی، جان اور ڈیوڈ شامل ہیں۔

ان ناموں کی مقبولیت کو ثقافتی روایات، مذہبی وابستگیوں، تاریخی اثرات اور لسانی ترجیحات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، محمد نام کی مقبولیت اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے مذہب ہونے کے تصور کی مزید تائید کرتی ہے۔

Related Posts