ملزم شیخ دانش پر دو مقدمات درج تھے، ایک خدیجہ تشدد کا کیس، جبکہ دوسرا ملزم کے گھر سے شراب کی برآمد کا کیس درج کیا گیا تھا۔ تشدد کیس تھانہ ویمن فیصل آباد میں درج ہے، جبکہ شراب برآمد کیس کھڑیاں والا تھانے میں درج ہے۔
آج شراب برآمد کیس میں ملزم شیخ دانش کو جڑانوالہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ڈیوٹی جج آصفہ جبار کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے شراب کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔