پشاور: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے، 120 گرام روٹی 30 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی کے باعث قیمت میں اضافہ ہو اہے۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
ایک ماہ میں 80 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 2ہزار 800روپے اضافہ ہوا ہے، 12ہزار 7 سو روپے میں ملنے والی 80کلو آٹے کی بوری 15ہزار 5سو تک جاپہنچی ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق وزن اور نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ نہیں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








