کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ ہی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 99 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے جمعرات کو کار ڈیلرز کو خبردار کیا ہے کہ اگر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد قیمتیں کم نہ کی گئیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم کر دی گئی، کار ڈیلرز سے گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قیمتیں کم نہ کی گئیں تو حکومت ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
نوید قمر نے خبردار کیا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے باوجود قیمتیں کم نہ کی گئیں تو حکومت کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے پر پابندیاں ہٹا دے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








