بکرا قسطوں پر: آپ کا بکرا ہم پالیں گے، اپ ڈیٹس لیتے رہیں۔سافٹ وئیر ہاؤس کے مالک کی انوکھی آفر

تازہ ترین

تازہ ترین

بکرا قسطوں پر
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بکرا قسطوں پر دستیاب ہے۔ سافٹ وئیر ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ آپ کا بکرا پورا سال ہم پالیں گے۔ آپ کو اس کی اپ ڈیٹس ملتی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بکرا قسطوں پر کے نام سے کھولے گئے آؤٹ لیٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بکرے کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ اور ہماری ویب سائٹ کے ذریعے بھی ملتی رہیں گی۔ اگر بکرا بیمار ہوا تو وہ بھی ہماری ذمہ داری ہے اور اگر خدانخواستہ بکرا مر گیا تو اس کا متبادل بھی ہم دیں گے۔

بکرے قسطوں پر خریدنے کیلئے اسلام آباد کے شہریوں کار رش لگ گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بکرے خریدنے کے لیے ادائیگی قسطوں میں بھی کی جاسکتی ہے اور یہ پیشکش اس لیے ہے کیونکہ ملک کی معاشی صورتحال اتنی اچھی نہیں کہ ہر شخص بکرے کو ایک ہی بار ادائیگی کے ساتھ خرید سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بکرا خریدے تو اسے ایک گفٹ باکس دیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بکرے کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور ایک تھینک یو کارڈ بھی دیا جاتا ہے اور بکرے کی تفصیلات بھی شامل ہوتی ہیں جس میں بکرے کی نسل، رنگ، عمر وغیرہ کے متعلق بتایا جاتا ہے۔

Related Posts