بلوچستان: 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلحے کی نمائش
(فوٹو: پرو پاکستانی)

رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے بڑے شہروں سمیت 10 اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لاتے ہوئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدام کے تحت اسلحے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کی روک تھام ہے۔

حکومت نے حالیہ واقعات اور شہریوں کی ہلاکتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ھکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 اور اسلحے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں اسلحے کی نمائش عام ہے، جہاں شہری اور سیاسی و سماجی شخصیات اپنی حفاظت کے پیش نظر اسلحہ رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اسلحے کا استعمال اور متعدد مواقع پر نمودونمائش کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی ہے۔

نئے سال کی آمد اور شادی بیاہ سمیت بے شمار خوشی کے مواقع پر عوام کی بڑی تعداد ہوائی فائرنگ کو خوشی کے اظہار کا ذریعہ سمجھتی ہے، جبکہ حکام نے اس عمل کو قانونی جرم قرار دیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Posts