متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیرملکی افراد کے لیے ٹی وی یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپر اشتہارات میں قومی لباس پہننے پر پابندی عائد کردی۔
متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل نے غیر ملکی شہریوں کو ٹی وی یا ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر اشتہارات میں قومی لباس پہننے کی پابندی عائدکردی۔
یو اے ای کی وفاقی قومی کونسل نے نئی میڈیا پالیسی کےک اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کو میڈیا میں اماراتی لہجے میں گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکاری حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی شناخت کی حفاظت اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا ہے۔
نیشنل میڈیا بیورو کے سربراہ سربراہ عبداللہ آل حامد کے مطابق اشتہارات میں اماراتی ثقافت اور علامات کو ایسے افراد کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے جو اماراتی نہیں ہیں
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کو ہماری مقامی لہجے کا علم ہے اور نہ قومی لباس کی علامتی اہمیت اور ثقافتی گہرائی کا ادراک ہے ۔
سرکاری حکام کے مطابق اس فیسلے کا مقصد اماراتی لباس پہنے پر پابندی عائد کرنا نہیں بلکہ اس کے استعمال کو دائرہ کار میں لانا ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہمارے ثفاتی ورثے کے جوہر محفوظ رکھنے کی کوشش ہے تاکہ ہم اسے اسی شکل میں پیش کریں جو کہ ہماری ورثے کے شایان شان ہو۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








