گرل فرینڈ سے ملاقات کے دوران 66 سالہ بیوی سے بچنے کیلئے کھڑکی سے کود گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

جرمنی کے شہر ریونزبرگ کے ایک ہوٹل میں میں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات میں مصروف تھا کہ اچانک اس کی اہلیہ کمرے میں پہنچ گئی۔

جرمنی میں ایک 66 سالہ شخص ہوٹل روم میں اپنی محبوبہ سے ملاقات میں مصروف تھا کہ اس کی اہلیہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا تاہم وہ شخص کھڑکی سے بھاگتے ہوئے زخمی ہوگیا۔

محبوبہ سے ملاقات کے دوران اچانک اس کی بیوی کو پتا چل گیا جس نے شوہر کاپیچھا کیا، اس دوران اس نے چادروں کا استعمال کرتے ہوئے بالکونی سے نیچے اترنے کی کوشش کی جو کہ ناکام ہوگئی۔

شوہر نے بیوی کے خوف سے ہوٹل کی چوتھی منزل کی بالکونی سے چادروں کے ساتھ لٹک کر نیچے اترنے کی کوشش کی تاہم وہ ہوٹل کے سائبان پر گرگیا۔

پولیس حکام کے مطابق  66 سالہ شخص اپنی معشوقہ کے ساتھ کمرے میں تھاکہ اس کی بیوی نے دروازہ کھٹکھٹانا شروع کیا۔ گھبراہٹ میں نے ایکشن فلم کے ہیروز کے انداز میں فرار ہونے کی کوشش میں دو چادریں ایک ساتھ باندھ دیں۔

ریونزبرگ پولیس حکام کے مطابق وہ شخص جس چادر سے چمٹا ہوا تھا اس پر گرفت کھو بیٹھا، ہوٹل کے سائبان پر گر کر زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمی شہری کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

Related Posts