سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود کارروائیاں جاری، کچے کے ڈاکوؤں نے 11 ٹرک ڈرائیور اغوا کرلیے، ویڈیو بھی جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

ملک بھر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کی بدترین تباہ کاریوں کے باوجود کچے کے انسانیت دشمن ڈاکو اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے، ڈاکوؤں نے 11 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا، جس کے بعد گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن نے فوج سے ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن  کے قائم مقام صدر سفیرشاہین اور جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائیں، تاہم اگر مال بردار ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کے اغوا سے پاکستان بھر کی ٹرانسپوررٹ برادری میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے، ٹرک، مال بردار ٹرالرز ڈرائیوروں اور ان کے اسٹاف کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر نے کہا کہ پاک فوج ہمیں تحفظ دے اور کچے کے ان ڈاکوؤں اور قومی شاہراہوں پر ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور ایکشن لیکر پاکستان کی ڑرانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔

سفیر شاہین اور ندیم اختر آرائیں نے کہا کہ 4 ستمبر کو موٹروے پر کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کو اغوا کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ سمجھ آگیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اب حکومت کے بس کی بات نہیں رہی ہے۔ جس کا جہاں دل کرتا ہے جس طرح دل کرتا ہے وہ روڈ پر آ کرمال بردار گاڑیوں نقصان پہنچاتا ہے۔

Related Posts