منگل 8 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے 3 لاکھ 84 ہزار روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن نئی قیمتیں جاری کرے گی۔
ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 84 ہزار روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230 روپےبڑھ کر3لاکھ2 9ہزار219 روپےہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 23 روپے کے اضافے کے بعد 4 ہزار 338 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر 3 ہزار 715 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو ملی جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 552 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر پہنچ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








