پنڈی ٹیسٹ، 185رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ رک گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پنڈی ٹیسٹ
(فوٹو: جیو نیوز)

پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز موسم ابر آلود ہونے کے  باعث میچ روک دیا گیا، پاکستان کے 185رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا تھا۔

مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں پاکستان کے 172رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 42رنز بنا لیے۔ اسٹیڈیم میں کم روشنی کے باعث چائے کے وقفے کے بعد ہی سیشن کا کھیل روک دیا گیا۔ دوسری اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

قبل ازیں پاکستان کے عبداللہ شفیق نے 3، خرم شہزاد نے 0، صائم ایوب نے 20، شان مسعود 28، بابر اعظم نے 11، سعود شکیل نے 2، محمد رضوان نے 43، محمد علی نے صفر، ابرار احمد نے 2 جبکہ میر حمزہ نے 4 رنز بنائے تھے۔

سلمان علی آغا نے 47رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔ پاکستان نے آج بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز کی بیٹنگ کا آغاز 21 رنز پر 2 وکٹس کے نقصان کے ساتھ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 جبکہ تسکین احمد نے 1 وکٹ لی تھی۔

اس سے قبل دوسری اننگز میں قومی ٹیم 172رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ قومی ٹیم کی ابتدائی 6وکٹس صرف 81 کے مجموعی سکور پر گر چکی تھیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ساتویں وکٹ کی شراکت داری میں ٹیم کو سہارا دیا تھا۔

Related Posts