نجی انتظامیہ نے مفت وائی فائی کے ساتھ پنڈی کراچی ٹرین چلا دی۔ سر سیّد ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی اور کراچی سے راولپنڈی سفر کرے گی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے کہا کہ سر سیّد ایکسپریس نے نئی سروس کا آغاز نجی انتظامیہ کے تحت کیا۔ 16 کوچز پر مشتمل ٹرین کراچی اور راولپنڈی کے مابین کام کا آغاز کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے روٹ سے چلنے والی پنڈی کراچی ٹرین کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت شروع کیا گیا ہے جس میں ایک اے سی سلیپر، 3 اے سی بزنس اور 1 اے سی اسٹینڈرڈ کوچ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 8اکانومی کوچز کے ساتھ ڈائننگ کار کو بھی ٹرین کا حصہ بنا دیا گیا۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ اعلیٰۃ سطحی کمپنی کو ٹرین میں کھانے کی فراہمی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ پانی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے خاص انتطامات ہیں۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین میں مسافروں کو مفت وائی وائی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹرین کے ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سر سیّد ایکسپریس سے پاکستان ریلویز سالانہ 3ارب روپے کی آمدن حاصل کرے گا۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری خودانحصاری کا سبب بنے گی۔ آئندہ ماہ مزید 10 ٹرینیں لائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








