راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 185رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دوسری اننگز میں قومی ٹیم 172رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ قومی ٹیم کی ابتدائی 6وکٹس صرف 81 کے مجموعی سکور پر گر چکی تھیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ساتویں وکٹ کی شراکت داری میں ٹیم کو سہارا دیا۔
محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73گیندوں پر 43رنز بنائے تاہم 136 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان حسن محمد کی گیند پر لٹن داس کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان اس سے قبل اسی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوتے ہوتے بچے تھے۔
رضوان کے بعد محمد علی کوئی بھی رن بنائے بغیر حسن محمد کی پہلی ہی گیند پر بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانٹو کو کیچ تھما بیٹھے، جس کے بعد ابرار احمد بھی قابلِ ذکر بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








